Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان کیخلاف تاریخی فتح، وطن واپسی پر بنگلا دیش کا شاندار استقبال

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے ایئرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

ڈھاکا ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے گئے اور مٹھائی کھلائی گئی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے دو صفر سے ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے، بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More