بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز

اپوزیشن نے بلوچستان کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔

سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ملاقات میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سردار اختر مینگل کو استعفیٰ واپس لینے کے لیے منانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P