جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے بلوچستان میں قومی ڈائیلاگ شروع کرنے اور لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کی جانب سے جاری حافظ نعیم کے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے کو فوری حل کر کے بلوچستان کو اُس کے جائز اور بنیادی حقوق فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ 77برسوں سے طاقت کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کا حل ڈھونڈا جا رہا ہے، دہشت گردوں سے نمٹا جائے، لیکن اس کے اسباب کو بھی ڈھونڈنا ہوں گے، محض ڈنڈے کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔