مئی کا حساب مکمل ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے: خواجہ آصف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مئی کا حساب مکمل ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ سے ریلیف چاہتے ہیں، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہوگا، کسی قسم کے مذاکرات کسی کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں، یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ محمود اچکزئی سے سوال کروں گا، کیا وہ فوج کے ساتھ یہ مذاکرات کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہیے، پوچھتا ہوں اس پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا کیا موقف ہے؟

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.