وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کیچ، پنجگور اور ژوب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر میں کی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.