ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا بندوبست کیا جائے گا: محسن نقوی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا بندوبست کیا جائے گا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا بندوبست کیا جائے گا۔

پریذائیڈنگ آفیسرعرفان صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کوئٹہ میں تفصیل کیساتھ سٹیک ہولڈرز سے گفتگو کی، وزیراعظم نےبلوچستان کی ہر ڈویژن کیلئے فنڈز مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ریاست کو مانتے ہیں وہ ہمارے لیے محترم ہیں، ان کو سر پر بٹھائیں گے، ریاست کو نہ ماننے والے اور ہتھیار اٹھانے والے دہشتگرد ہیں، جو ریاست کیخلاف جائے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، دہشتگردوں کا بندو بست کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں کو ریویو کرتی ہے، پارلیمنٹ سپریم ہے اور رہی گی، فی الحال کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ افسران کی عدم دستیابی ہے، وفاق سے افسران بلوچستان جارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.