بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی گئی

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ کے کسی دہشتگرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ جماعت اسلامی کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث نہیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ پر پابندی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے یکم اگست کو جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P