کملا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ؛ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کملا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ؛ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک نشریاتی ادارے پر ہونے والے مباحثے میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں شرکت کے لیے شرائط رکھ دیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی چینل پر براہ راست ہاٹ مائکس پر کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ کملا ہیرس چاہتی ہیں کہ مباحثے کے دوران فریقین کے مائیک ہمہ وقت کھلے ہوئے ہوں۔

کملا ہیرس کی ٹیم نے ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ اگر ایک امیدوار تقریر کر رہا تھا تو دوسرے کا مائیک بھی کھلا ہونا چاہیے تھے تاکہ درست موقع پر تصحیح کردی جائے اور کسی کو غلط بیانی کا موقع نہ ملے۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی وی چینل نے ایسا کیا تو وہ مباحثے میں شرکت نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی چینل ABC پر تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نیٹ ورک پر کملا ہیرس کے خلاف بحث کیوں کروں گا؟ “دیکھتے رہو، آگے کیا ہوتا ہے!!!”

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.