پولش گول کیپر ووشخ اسٹنزنے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پولش گول کیپر ووشخ اسٹنزنے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پولینڈ فٹبال ٹیم کے گول کیپر ووشخ اسٹنزنے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

34 سالہ پولش گول کیپر نے اپنے 18 سالہ کیریئر میں چار بار یورپین چیمپئن شپ اور دو بار ورلڈ کپ ٹیم میں شامل رہے اور مجموعی طور پر پولینڈکی 84 میچز میں نمائندگی کی۔

ووشخ اسٹنزنے اپنے طویل فٹبال سفر میں آرسنل ، روما اور  یوونٹس جیسے بڑے بڑے کلبوں کا حصہ رہے۔

اسٹنزنے نے 2006 میں  انگلش کلب آرسنل میں شامل ہونے کے بعد 181 میچ کھیلے اور 2014 اور 2015 میں یکے بعد دیگرے ایف اے کپ ٹائٹل کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بعد ازاں 2017 میں انہوں نے اطالوی کلب یوونٹس میں شمولیت اختیار کی اور 252 میچز کھیلے۔ اس دوران انہوں نے ٹیم کے لیے آٹھ بڑی ٹرافیاں نام کیں۔

ووشخ اسٹنزنے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا، جہاں وہ پہنچ چکے ہیں وہاں وہ اپنے تصور میں بھی نہیں پہنچ سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 18 سال تک بلاناغہ تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ بغیر کسی ڈر کے اعلیٰ سطح پر فٹبال کھیلی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.