امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی، اسرائیلی وزارت دفاع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی، اسرائیلی وزارت دفاع

امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے فوجی سامان کا 500واں امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا ہے۔

اب تک امریکہ فضائی، بحری راستوں سے 50 ہزار ٹن سے زائد کا فوجی سامان اسرائیل بھجوا چکا ہے، امریکی فوجی سامان میں بکتربند گاڑیاں،گولہ بارود اور دفاعی سامان شامل ہے۔

7 اکتوبر کے بعد سے بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کےلیے 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کی منظوری دے چکی ہے جبکہ اسرائیل کو امریکا کی طرف سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد ہر سال دی جاتی ہے۔

اسرائیل امریکی اور یورپی فوجی امداد کو استعمال کرتے ہوئے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 40 ہزار 4 سو سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکا فضائی اور بحری راستوں سے فوجی سامان بھجوا رہا ہے۔ امریکا اب تک 50 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سامان بھجوا چکا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق امریکی فوجی سامان میں بکتربند گاڑیاں، گولہ، بارود اور دفاعی سامان شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.