آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد جے شاہ کو کونسا بڑا چیلنج درپیش ہوگا؟ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد جے شاہ کو کونسا بڑا چیلنج درپیش ہوگا؟

بھارت کے جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی صورت میں درپیش مسائل میں نشریاتی ادارہ سے حل طلب مالی معاملات بھی سرفرہست ہوں گے۔

ڈزنی  اسٹار اور آئی سی سی کے درمیان 3 ارب ڈالرز کا معاہدہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی ٹی 20 کپ کے ساتھ نافذ ہوا تھا، نشریاتی ادارہ کئی وجوہات کی بناء پر چیمپئن شپ کی مجموعی قیمت پر فوری ریلیف کا خواہاں ہے۔

میڈیا کے مطابق  ڈزنی اسٹار نے اس حوالے سے  آئی سی سی کو دو خطوط لکھے ہیں جبکہ مسئلے پر گزشتہ ماہ کولمبو میں منعقدہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔

سبکدوش ہونے والے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی اس معاملے پر آئی سی سی حکام سے بات کی تھی لیکن حتمی فیصلہ بورڈ کی فیصلہ ساز باڈی کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.