پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری، 69 ہزار بلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری، 69 ہزار بلاک

پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری ہے، منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے یہ سمز 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلاک کی ہیں، پی ٹی اے ترجمان کے مطابق بلاک کی گئی سموں کی بحالی کے لئے صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ کا اجرا کروانا ہوگا۔

نئے شناختی کارڈ کے حصول کے بعد موبائل آپریٹر یا فرنچائز سے بلاک شدہ سم کو بائیو میٹرک کے ذریعے اَن بلاک کروایا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.