شاہد آفریدی کا دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شاہد آفریدی کا دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آ فریدی نے  خود کو  دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے  والوں کا  شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں 47 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ  دنیائے کرکٹ  کا کم عمر  ترین  نانا بنے پر آپ تمام  احباب کے محبت بھرے  پیغامات موصول ہورہے ہیں، ہماری خوشیوں میں  شامل ہونے پر میں اور  میری فیملی  آپ سب کا  دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ 47 برس کی عمر میں  نانا بننے والے شاہد آفریدی  یکم مارچ 1977 کو پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کے داماد  پاکستان کرکٹ ٹیم  کے فاسٹ بولر اور  انشا آفریدی کے  ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

6 اپریل 2000 کو پیدا ہونے والے 24 سالہ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.