آسٹریلیا میں دنیا کے سب سے بڑے سولر منصوبے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آسٹریلیا میں دنیا کے سب سے بڑے سولر منصوبے کا اعلان

 آسٹریلیا نے بڑے پیمانے پر ایک سولر اور بیٹری فارم کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جو سنگاپور کو توانائی برآمد کرے گا، اس منصوبے کو دنیا کا سب سے بڑا سولر علاقہ کہا جارہا ہے۔

حکام نے آسٹریلیا کے دور دراز شمال میں سن کیبل کے 24 بلین ڈالر کے منصوبے کے لیے ماحولیاتی منظوریوں کا اعلان کیا جس سے تیس لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے میں جس میں پینلز، بیٹریاں اور آسٹریلیا کو سنگاپور سے جوڑنے والی ایک کیبل شامل ہوگی، کو ٹیک ارب پتی اور گرین کارکن مائیک کینن بروکس کی حمایت حاصل ہے۔

وزیر ماحولیات تانیا پلیبرسیک نے کہا یہ دنیا کا سب سے بڑا سولر علاقہ ہو گا جو آسٹریلیا کو گرین توانائی میں عالمی رہنما کے طور پر پیش کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.