رواں مالی سال 2024-25کے کے دوسرے ماہ ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے تاہم مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار بہت سست ہے ، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
جبکہ
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 16.69 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
حالیہ ہفتے آلو کی قیمت میں 2.41 فیصد،ایل پی جی 0.16فیصد، دال چنا6.05فیصد ، بیف کی قیمت میں 047 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.63 فیصد،ایل پی جی1.04 فیصد اورتازہ کھلا دودھ کی قیمتوں میں 0.39فیصداضافہ ہوا ہے۔