کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین (ہائی ویلیو ٹارگٹ ) ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ جبکہ خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

مریم نواز کی ہدایت پر کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.