آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش شروع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش شروع

 وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ا یف) سے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی شرائط پورے کرنے کے حوالے سے ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کردیے ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےایکسٹرنل فنانسنگ ضروریات کے حوالے سے دبئی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) سے آن لائن ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان خلیجی ملکوں کے بینکوں سے چار ارب ڈالرزکے کمرشل قرضے حاصل کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں محمد اورنگزیب کی دبئی اسلامک بینک سمیت مشرق وسطی کے بینکوں سے پاکستان میں 4ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو رواں مالی سال 26.4 ارب ڈالرزواپس کرنے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.