بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کا عندیہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کا عندیہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کاعندیہ دے دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو کے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر اور شیری رحمن شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دوہری پالیسیاں اپنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اورپنجاب میں تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مہنگی بجلی کے معاملے پر طویل المدتی حل بھی تجویز کریں گے، سستی بجلی کے لیے تھر میں موجود بےپناہ کوئلہ استعمال کیا جائے، وفاق سندھ کے ساتھ بجلی کے معاملے پر بات چیت کرے جس سے طویل المدتی حل نکل سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.