حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران 9 اور 10 محر م الحرام کو کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق یوم عاشور پرکوئٹہ میں 18 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ، پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف اسٹینڈ بائی رہے گی جبکہ 7 ،9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی موجود رہیں گے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع میں یکم سے10 محرم تک دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 12-06-2026
- آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
- بلوچستان میں 23 ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس
- لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
- لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
- بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟
- وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن
- فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی
- پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی
You might also like