Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وزارت توانائی کا بجلی صارفین سے سالانہ 860 ارب کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف

وزارت توانائی نے بجلی کے صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار پر قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی میں وزیر توانائی اور سیکریٹری نے دہائی دی اور کہا کہ ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹ بنا دیا ہم ایف بی آر کو 860 ارب روپے ٹیکس جمع کر کے دیتے ہیں بجلی کی ہر کیٹیگری کے بلز میں 18 فیصد جی ایس ٹی شامل ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ 500 روپے سے 20 ہزار کے بل پر 10 سے 12 فیصد ٹیکس عائد ہے، 25 ہزار کے بل پر 7.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہے اور 4 فیصد مزید سیلز ٹیکس بھی عائد ہے۔

سیکریٹری پاور نے مزید تایا حکومت پاور سیکٹر کو جلد نجی شعبے کے حوالے کرنے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More