وزارت توانائی نے بجلی کے صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار پر قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی میں وزیر توانائی اور سیکریٹری نے دہائی دی اور کہا کہ ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹ بنا دیا ہم ایف بی آر کو 860 ارب روپے ٹیکس جمع کر کے دیتے ہیں بجلی کی ہر کیٹیگری کے بلز میں 18 فیصد جی ایس ٹی شامل ہے۔
سیکریٹری پاور نے مزید تایا حکومت پاور سیکٹر کو جلد نجی شعبے کے حوالے کرنے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔