مائیکروویو ٹیکنالوجی سے ذیابیطس کے مریض کی ٹانگیں کٹنے سے بچ گئیں

سکاٹ لینڈ میں نئی حیرت انگیز مائیکروویو ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کے ایک مریض کی دونوں ٹانگیں کٹنے سے بچ گئیں۔

74 سالہ بیری میلڈ کو ٹائپ ٹو ذیابیطس ہے اور انہوں نے دیکھا کہ پیروں کے السر کووڈ وبائی مرض کے دوران مسلسل خراب ہوتے گئے جب تک کہ سرجنوں نے کہا کہ ان کے پاس ٹانگیں کاٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

مریض جن کا نام مسٹر میلڈ ہے، کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ایک میڈیکل طالب علم تھا جس نے ان کی حالت کا مشاہدہ کرتے ہوئے مائیکروویو علاج کو ایک اختیار کے طور پر پیش کیا اور نو ماہ کے علاج کے بعد وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

واضح رہے کورونا وبا کے دوران مسٹر میلڈ کے پاؤں پر ذیابیطس کی وجہ سے زخم نمودار ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی حالت تشویش ناک حد تک بڑھ گئی تھی اور نوبت پیروں کو کاٹنے تک آگئی تھی تاہم سٹرلنگ میں ’ایمبلیشن‘ نامی ادارے کی تیار کردہ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی Swift کے ذریعے زخموں کا کامیاب علاج کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P