روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.