Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ارشد شریف کا قتل شناخت کی غلطی نہیں، کینیا کی عدالت کا پولیس کیخلاف کارروائی کا حکم

صحافی ارشد شریف کا قتل شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا، کینیا کی ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

صحافی ارشد شریف کے قتل پر اہلیہ کی درخواست پر کینیا کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیرقانونی قرار دے دیا۔

جسٹس سٹیلا نے کہا ارشد شریف کے قتل کی گہرائی کے ساتھ تحقیقات ہونا لازم ہے، ارشد شریف کو نیروبی سے 110 کلومیٹر دور 23 اکتوبر2022ء میں پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More