آپریشن عزم استحکام پر وزیر اعظم کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آپریشن عزم استحکام پر وزیر اعظم کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

قازقستان سے وطن واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا، شہباز شریف آپریشن عزم استحکام پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں جبکہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس آپریشن کے خدوخال کو واضح کیا جائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.