پاکستان کی روس کیساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت بڑھانے کی خواہش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کی روس کیساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت بڑھانے کی خواہش

ف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آستانا پہنچے جہاں انہوں نے روسی صدر سے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات جیوپولیٹیکل صورت حال سے متاثر نہیں ہوں گے، ہم روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر بھی روسی صدر کو مبارک باد پیش کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت میں ایس سی او پلس کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا مؤقف پیش کرنے کے علاوہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.