آواران میں جوہڑ میں 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آواران میں جوہڑ میں 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

بلوچستان کے ضلع آواران میں جوہڑ میں پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جن کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 3 بہنیں اور 2 بہن بھائی شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.