اقتدار کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے: بلاول بھٹو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اقتدار کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر مظالم کیخلاف پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، کسی کو صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کے لئے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آزادی صحافت کے لئے تنگ ہوتی زمین پر اظہار تشویش ہے، صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، متاثرہ صحافی اپنے خلاف ہونے والے مظالم کا ذمہ دار خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ صحافیوں پر مظالم کے ذریعے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.