حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیچکرنگ کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں ان کے ہمراہ وزرا اور کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی موجود ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر ژن گولی سے ملاقات کی۔