چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدت کیس میں آج جو کچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ تھا، خاور مانیکا نے آج انتہائی بے ہودہ زبان استعمال کی، جج پر دباؤ ڈالا گیا کہ کیس نہ سنیں اور وہی ہوا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جج پر دباؤ ڈالا گیا کہ آپ اس کیس کو نہ سنیں، اور بالکل ویسا ہی ہوا جج نے کیس سننے سے انکار کردیا اس کا مطلب ہے مداخلت ابھی تک جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج عدت والا کیس جج صاحب کی عدالت میں لگا ہوا تھا، آج نو بجے فیصلہ ہونا تھا، نو بجے پراسیکیوٹر موجود نہیں تھا، عدالت نے 10.30 کا وقت دیا، خاور مانیکا نے کمرہ عدالت میں غلط الفاظ استعمال کیے جج صاحب کو کہا گیا یہ کیس آپ نہیں سنیں گے، جج نے کہا میں ہائیکورٹ کو لیٹر لکھوں گا، عدت نکاح کیس کی سماعت میں ہی کروں گا، یہ سارہ پری پلان تھا۔