ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹی 20 رنز کی دوڑ میں قومی کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، قومی کپتان نے اس مقابلے میں 32 رنز بنائے جس سے ان کے اس طرز کے انٹرنیشنل مقابلوں میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہو گئی ہے۔

بابر نے یہ رنز 111 اننگز میں بنائے ہیں جبکہ روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنائے ہیں، اس فہرست میں بابر سے آگے اب صرف ویرات کوہلی ہیں جو کہ 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.