کھاد کی سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعظم نے کھاد کی سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کریں گے، اٹھارہ رکنی کمیٹی میں 15 ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہوں گے، کمیٹی چار ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

کمیٹی کا سیکرٹریٹ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی میں قائم کیا جائے گا، کمیٹی سپلائی چین سے متعلقہ تمام امور بے ضابطگیوں، بلیک مارکیٹنگ کا جائزہ لے گی، کمیٹی بلیک مارکیٹنگ اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کیلئے سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی سبسڈی کی فراہمی کے موجودہ نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی، کمیٹی کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کے نظام بارے بھی سفارشات پیش کرے گی۔

کمیٹی گیس کی قیمتوں کے فرٹیلائزر کی قیمتوں پر اثرات اور زرعی پیداوار کا جائزہ اور اپنی سفارشات دے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P