Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

خلیج بنگال میں رواں سال کے پہلے سمندری طوفان کی پیشگوئی

موسمیاتی ماہرین نے خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کردیا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤبن گیا ہے، ان دنوں سطح سمندرکے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں۔

 

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زائد درجہ حرارت ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتاہے، آئندہ 3 سے 4 دن میں یہ طاقتور ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ڈیپ ڈیپریشن کا شدت اختیار کرکے طوفان بننے کاامکان ہے، سمندری طوفان کے رخ اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More