امریکا کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں جو آواز رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے لندن سے نیویارک تک کا فاصلہ محض 90 منٹ میں طے کر سکتا ہے۔
ہیلکایون نامی یہ جہاز ایٹلانٹا کی مقامی ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہرمیوس بنا رہا ہے جس کا مقصد فضائی سفر میں انقلابی تبدیلیاں لانا ہے۔
4000 میل فی گھنٹہ (ماک 5) کی رفتار سے پرواز کرنے والا یہ ہائپر سونک طیارہ آپریشن میں آنے کے بعد تیز ترین کمرشل مسافر طیارہ بن جائے گا۔