میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دبئی لیکس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور جائز جائیداد کو غلط رنگ دیا گیا لیکن میں آج بھی اپنے قانونی پیسے سے پاکستان اور پاکستان سے باہر جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے دبئی لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ کی ایک پراپرٹی 2017 سے تھی جو پچھلے سال فروخت کرکے نئی خریدی، برطانیہ میں بھی ان کی جائیداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ساری چیز میں مجھے اعتراض یہ ہے کہ 6 سے 7 سال قبل میرے پاس حکومتی کوئی عہدہ نہیں تھا ہاں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ جائیداد ظاہر نہیں کی ہے اور یہ جائیداد ناجائز پیسوں سے خریدی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.