وفاداری ریاست اور عوام کے ساتھ ہوگی: لطیف کھوسہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاداری ریاست اور عوام کے ساتھ ہوگی: لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ وفاداری ریاست اورعوام کے ساتھ ہوگی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر رہوں گا، آئین کے تین ستون ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تینوں کیسز میں ایک ہی دن میں سزا دے دی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم 9 مئی کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، لاہورمیں آج وکلا پر تشدد کیا گیا ہے وہ پرامن احتجاج کررہے تھے، 150سے زائد وکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پنجاب کا دل لاہور ہے اور میرا دل میرا حلقہ ہے، پنجاب سے ن لیگ انتخابات میں کوئی سیٹ نہیں جیتی، ایک ایک کا ریکارڈ میرے پاس ہے، انہوں نے اپنے کیس معاف کرائے، میں بانی پی ٹی آئی کو آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.