بلوچستان حکومت کا کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان حکومت کا کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے 6 مئی سے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ خوراک کے اجلاس میں ہدایات جاری کردیں۔

صوبائی حکومت 6 مئی سے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزارت خزانہ کو اس کے لیے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، ڈھائی ارب روپے پیر تک جاری کردیے جائیں گے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے اجلاس میں بیگز کی خریداری کےلیے13 کروڑ 90 لاکھ روپے آج ہی جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.