کوئٹہ (خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ شہر کو مضر صحت گوشت سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاکھوں مالیت کے مضر صحت مرغی کے گوشت کی سپلائی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر اتھارٹی حکام نے کوئٹہ شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر مبینہ طور پر پنجاب سے آنے والے مضر صحت چکن میٹ کی نگرانی شروع کردی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قمرالزمان کی سربراہی میں آپریشن ٹیم نے ایئرپورٹ روڈ کلی الماس چوک کے مقام پر ایک مشتبہ مال بردار ٹرک جاتے ہوئے دیکھا۔بی ایف اے ٹیم نے مشتبہ گوشت بردار ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم رکنے کی بجائے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ٹرک کو ایک پارکنگ ایریا میں داخل کرنے کے بعد انٹری گیٹ بند کردیا۔مزید براں بی ایف اے آپریشن ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے گیٹ کھول کر ٹرک کو اپنے تحویل میں لیا۔ بعدازاں ٹرک میں موجود چکن میٹ کے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق پکڑا گیا لاکھوں مالیت کا گوشت انسانی استعمال کے لیے مضر صحت پایا گیا۔ بعدازاں بی ایف اے ٹیم کی نگرانی میں ناقص و غیر صحت بخش چکن میٹ کی بڑی مقدار شہر سے باہر محفوظ مقام پر تلف جبکہ ناقص گوشت کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
Trending
- خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی
- البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت اور احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا،مریم نواز
- بنوں میں آندھی اور بارش سے جڑے واقعات میں 4 افراد ہلاک، 16 زخمی
- فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا
- امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
- سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
- ایران جنگ کا فاتح، امریکا کے ساتھ ایک دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
- وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
- Daily Mashriq 13-06-2026
- خوشخبری! حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
Next Post
You might also like