صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

اس سلسلہ میں ایوان صدر میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.