بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، نہ کسی ادارے سے انکی لڑائی ہے: بیرسٹر گوہر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، نہ کسی ادارے سے انکی لڑائی ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں، پارلیمنٹ کی سپرمیسی کے لیے لڑتا رہوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پربھی  بلاوجہ چھاپے مارے گئے، اس وقت کسی آئی جی نے معافی نہیں مانگی تھی، ایک ملک میں دوقوانین چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہماری پینڈنگ پٹیشنز کو سنے، بانی پی ٹی آئی کی تین کیسز میں ضمانت ضروری ہے، اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو تو بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہو جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمرایوب اور میں لاہور جا کر پارٹی کنونشن کریں گے، ضمنی الیکشن کے جلسوں میں شیرافضل مروت بھی جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں ہونا چاہئے، کل ہماری ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا، صرف آصفہ بھٹو سے حلف لے کر قوم کے ساڑھے 6 کروڑ ضائع کئے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.