آصفہ بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آصفہ بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

آصفہ بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایازصادق کی زیرصدارت ہوا، آصفہ بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی کا حلف سپیکر ایاز صادق نے لیا، حلف کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ایوان میں شدید شور شرابا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شور سے بچنے کے لئے آصفہ بھٹو کو ہیڈ فون دیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔

آصفہ بھٹو کے حلف اٹھانے کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے بھی جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.