رونالڈو بھی عید کی خوشیوں میں شریک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رونالڈو بھی عید کی خوشیوں میں شریک

سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مذہبی تہوار کا حصہ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سفید شرٹ زیب تن کر کے تصویر پوسٹ کی ہے۔

مذکور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں امن و امان کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے عید مبارک! اس خاص دن کے موقع پر آپ سب کو خوشیاں، امن اور سلامتی نصیب ہو۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو مسلمانوں کے رنگ میں رنگے ہوں، بلکہ اس سے قبل انہوں نے الشباب کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے فیصلہ کن گول کے بعد مبینہ طور پر عاجزی سے سجدۂ شکر ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو کو ماضی میں ایک ویڈیو میں اسلامی طریقے سے سلام کرتے اور گرم جوشی سے ملتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.