درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا،چیئرمین سینیٹ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو ملکی مسائل کا ادراک ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی میں شریک شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ملکی مسائل سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہےاوران کے حل کیلئے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں، اس وقت ہم سب کی ترجیحات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے۔

 

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ملتان کی ترقی کیلئےخصوصی اقدامات کئے ہیں اور اب بھی کریں گے۔ ہم ملتان میں خصوصی اکنامک زون بنائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.