کوئٹہ(یو این اے )عید سے قبل کوئٹہ میں مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا . کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 اضافے کے ساتھ 720 فی کلو اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 50 سے 100روپے کے ساتھ 1250فی کلوتک کا اضافہ ہو گیا ہے۔چھوٹا گوشت 2100 ہزار روپے فی کلو فروخت جاری ھے ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ھوی ھے مصنوعی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور شہری عید کی خریداری کی بجائے قیمتیں پوچھ واپس چلے جات ہیں تاجروں اس مرتبہ عید خریداری اس کا جوش خروش نظر نہیں ارہا اسکی وجہ مہنگائی میں اضافہ ھے مارکیٹ زرایع نے خبررساں ادارے (یو این اے) کو بتایاکہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 720 روپے ہو گئی جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے . کوئٹہ میں بکرے کا گوشت 2100 سے 2200 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے اور بکرے کے گوشت کی قیمت 1700 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے . دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
You might also like