ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سینئر صوبائی وزیر پر اختلافات شدت اختیار کرگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سینئر صوبائی وزیر پر اختلافات شدت اختیار کرگئے

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی میں سینئر صوبائی وزیر پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی کمیٹی نے کہاہے کہ پارکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کی کابینہ میں سینئر صوبائی وزیر کا عہدہ مانگ لیا تاہم مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی کمیٹی ڈٹ گئی کہ ہم کسی صورت پر سینئر صوبائی وزیر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو نہیں دیںگے ،مرکزی قیادت کی جانب سے طے شدہ فارمولے کے تحت چلیںگے مسلم لیگ(ن) نے پاکستان پیپلزپارٹی کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیاہے کہ ہم سینئر صوبائی وزیر کے عہدے سے پیچھے نہیں ہٹیںگے ۔سینئر صوبائی وزیر پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ہی ہوگا ،ذرائع کے مطابق بلوچستان کی موجودہ حکومت کے قیام کیلئے دونوں جماعتوں کے درمیان ڈھائی ڈھائی سال کامعاہدہ ہواہے ،ڈھائی سال بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے تبدیل ہوجائیںگے جبکہ گورنر بلوچستان کیلئے مرکزی قیادت نے شیخ جعفر خان مندوخیل کی منظوری دیدی ،بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے 28فروری کو حلف لیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا تاہم ایک ماہ 7دن مکمل ہونے کے باوجود صوبائی کابینہ کی تشکیل نہیں ہوپائی ،حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کے مطابق صوبائی کابینہ کی حلف برداری عید کے بعد ہوگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.