چمن میں فائرنگ، ایک سیکیورٹی اہل کار جاں بحق، دوسرا زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چمن میں فائرنگ، ایک سیکیورٹی اہل کار جاں بحق، دوسرا زخمی

چمن میں فائرنگ، ایک سیکیورٹی اہل کار جاں بحق، دوسرا زخمی

دوسری جانب بلوچستان کے شہر چمن میں کلی فیضو میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

شہید اہلکار کی شناخت عبدالرحمٰن مروت جب کہ زخمی اہلکار کی شناخت عبدالناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

 

 

سییکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے، زخمی اہل کار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار میں عمرفاروق چوک قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سےقبل 30 مارچ کو ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے، اس سے قبل 26 مارچ کو ضلع نوشکی میں حساس اداروں کے دفاتر کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا تھا تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.