کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کچلاک کی کلی کتیر کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت دیگر افراد نماز مغرب کی ادا کر رہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹبل محمد انور جاں بحق، جبکہ تین اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی گرگیا، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں تین پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔