مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان بن گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان بن گئی

مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان بن گئی، کیا خریدیں کیا نہ خریدیں فیصلہ مشکل ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے، پہلے 2 سوٹ بناتے تھے اب ایک پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔

دوپٹے رنگنے والوں کی دکانوں پر بھی رش ہے تو درزیوں کے بھی نخرے آسمان پر پہنچ گئے۔

درزیوں نے وقت پر کپڑے تیار کرنے کےلیے دو شفٹوں میں کام شروع کردیا ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں جیولری اور کپڑوں سمیت ایک ہی چھت تلے تمام اشیا موجود ہونے سے خواتین کی مشکل آسان ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.