پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کی تلاش کیلئے باقاعدہ اشتہار دے دیا۔
پی سی بی نے لیول ٹو کوچنگ کورس کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاہم ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لیول تھری یا اس سے زیادہ کوچنگ کورسز کرنے والے کو ترجیح دی جاسکتی ہے جبکہ کرکٹرز کو سکھانے، انگلش بولنے اور لکھنے کی خوبی بھی ہونا ضروری ہے۔
پی سی بی کے اس اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے، اس میں پاکستانی اور غیر ملکی کوچز دونوں اپنی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں۔
ماضی میں بھی یہ روایت رہی ہےکہ پی سی بی نے جن کوچز کو رکھنا ہوتا ہے، ان سے معاملات طے کرکے پھر پی سی بی رولز کو فالو کرنے کے لیے ان منتخب کوچز کی سکلز کے مطابق اشتہار دیاجاتا ہے۔