آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ جولائی 2023 میں میٹنگز ہوئیں تھیں جس میں پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔
سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ 9 ماہ کا تھا اور پھر انتخابات ہونے تھے، ترقیاتی بجٹ کو فریز کرنے کا مشورہ خسارے کو کم کرنے کیلئے دیا گیا، گردشی قرض پر اگر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔